اسرائیلی فوج نے عوامی اجتماعات پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا

تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج کا عوامی اجتماعات پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

 اسرائیلی فوج نے یروشلم اور تل ابیب سمیت ملک کے طول و عرض میں عوامی اجتماعات پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے یہودی سال نو کے موقع پر باہر جمع ہونے والے لوگوں کی تعداد کو محدود کر دیا۔

اسرائیل کی داخلہ کمانڈ نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ داخلہ کمانڈ کی طرف سے صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد عوام کے لئے رہنما ہدایات تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور مزید کہا کہ اجتماعات ایک کھلے علاقے میں 30 اور ایک عمارت میں 300 افراد تک کی حد کے لئے منعقد کئے جائیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں