تل ابیب میں فائرنگ کے واقعے میں 8 اسرائیلی ہلاک، 7 زخمی
تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیلی دارالحکومت میں فائرنگ کے واقعے میں 8 اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 7 اسرائیلی زخمی بھی ہوئے ہیں، پولیس کے مطابق حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے اور اب صورتحال کنٹرول میں ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں فائرنگ کا واقعہ اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے سے کچھ دیر پہلے ہوا۔