انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے لندن سے ملتان پہنچ گئی

ملتان: (دنیا نیوز) انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے لندن سے ملتان پہنچ گئی۔

انگلش ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر بین سٹوکس کررہے ہیں، انگلینڈ ٹیم دو دن آرام کے بعد 4 اکتوبر سے پریکٹس شروع کرے گی، پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ بھی ملتان میں 15 اکتوبر سے شروع ہوگا، دونوں ٹیمیں تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلیں گی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں