عراقی دھڑوں کا ایران پر حملے کی صورت میں امریکی اڈوں کو ہدف بنانے کا انتباہ

بغداد: (ویب ڈیسک) عراقی دھڑوں نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر اگر حملے کئے گئے تو امریکی اڈے ہمارا ہدف ہوں گے۔

اسلامی مزاحمت عراق کے نام سے گروپ جس کا ایران کے ساتھ اتحاد ہے نے پیغام دیا ہے کہ اگر امریکہ اسرائیل پر ایرانی حملوں کے جواب میں شامل ہوتا ہے یا اگر اسرائیل عراقی فضائی حدود استعمال کرتا ہے تو عراق اور خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

عراق میں امریکی سفیر الینا رومانوسکی نے ’’ ایکس‘‘ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ گزشتہ رات بغداد میں ڈپلومیٹک سپورٹ کمپلیکس پر حملہ کیا گیا، یہ ایک امریکی سفارتی مرکز ہے، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد کچھ دھڑوں نے عراق اور شام میں اڈوں کو نشانہ بنایا جہاں امریکی افواج داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کے فریم ورک کے اندر موجود ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں