کرپشن کے الزامات: سنگاپور کے بھارتی نژاد سابق وزیرکو قید کی سزا سنا دی گئی

سنگا پور: (ویب ڈیسک) سنگاپور کے بھارتی نژاد سابق وزیر ٹرانسپورٹ ایس اسواران کو ہائیکورٹ نے کرپشن کے الزامات میں ایک سال قید کی سزا سنا دی۔

میڈیا کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سنگاپور کے ہائیکورٹ کے جج جسٹس وینسنٹ ہونگ نے پراسیکیوشن کی جانب سے 6 سے 7 ماہ کی قید کے مطالبے کی مخالفت کرتے ہوئے اس سے مناسب قرار نہیں دیا اور 5 الزامات کی بنیاد پر عائد فرد جرم پر ایک سال کی سزا سنادی۔

رپورٹ میں مزید بتایا کہ جسٹس وینسنٹ ہونگ نے کہا کہ ملزم کے پاس اعلیٰ عہدہ تھا اور ان کا جرم بھی بڑا ہے لہٰذا سزا زیادہ بنتی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق سابق وزیر ٹرانسپورٹ ایس اسواران سنگاپور کی آزادی کے بعد سیکشن 165 کے تحت سزا پانے والے پہلے شہری بن گئے ہیں اور جج نے وکیل صفائی کی جانب سے ایس اسواران کی سنگاپور میں عوامی خدمات اور رضاکارانہ طور پر مراعات سے دستبرداری اور جرم کا پہلے ہی اعتراف کا حوالہ دیا۔

میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا کہ جج نے کہا کہ دیگر 30 الزامات ایک جیسے ہیں جہاں ان پر تحائف وصول کرنے کا الزام ہے، ان الزامات سے مخصوص دورانیے میں جرم کے بارہا ارتکاب اور جرم کا پیمانہ واضح ہوجاتا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں