آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان اگلے ہفتے متوقع

لاہور: (دنیا نیوز) آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے۔

آسٹریلیا سے وائٹ بال سیریز میں محمد رضوان کو کپتان بنانے پر غور کیا جا رہا ہے، قومی وائٹ بال سیریز میں محمد حسنین کی واپسی کا امکان ہے۔

آل راؤنڈر عامر جمال اور وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ کو بھی ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کو اگلے ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں