وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں کے کالے شیشوں، فینسی نمبر پلیٹ پر پابندی عائد

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں کے کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹ پر پابندی عائد کر دی گئی۔

انتظامیہ کی جانب سے گاڑیوں اور موٹر سائیکل پر فلیشر لائٹ کی فروخت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔

واضح رہے کہ 2013ء سے کالے شیشوں کے حوالے سے این او سی پر پابندی عائد ہے، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں