بھارت میں مودی سرکار کی مسلمانوں کیخلاف متعصبانہ پالیسیاں برقرار

ہماچل پردیش: (دنیا نیوز) بھارت میں مودی سرکار کی مسلمانوں کے خلاف متعصبانہ پالیسیاں برقرار ہیں۔

بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں ہندو انتہا پسندوں کی مسلمانوں کو مذہبی حقوق سے محروم کرنے کی کوششیں جاری ہیں، رواں سال حکومت نے 15 مساجد کو غیرقانونی قرار دے کر مسمار کرنے کا حکم دیا۔

شملہ میں حال ہی میں 5 مساجد کو عدالتی حکم پر مسمار کیا گیا جس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، 2023 سے ہماچل پردیش میں مساجد کی مسماری کے واقعات میں اضافہ ہوا۔

گزشتہ ہفتے ہندوتوا غنڈوں نے کنداگھاٹ میں قدیم مسجد کو تجاوزات کی آڑ میں مسمار کیا جس سے وہاں کے مسلمان مسجد میں نماز پڑھنے سے محروم ہوگئے۔

مقامی مسلمان رہنماؤں نے مساجد کی مسماری کے اقدام کو مودی سرکار کی اسلام مخالف پالیسی قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں