قومی اسمبلی میں بھی ترمیم کی منظوری کیلئے پُرامید ہیں: افنان اللہ
اسلام آباد:(دنیا نیوز) رہنما مسلم لیگ ن افنان اللہ خان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں بھی ترمیم کی منظوری کیلئے پُرامید ہیں۔
دنیا نیوزکےپروگرام’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو افنان اللہ خان کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کے حوالے سے پی ٹی آئی نےکتنا شورمچایا تھا،ان کے شور کے باوجود سینیٹ میں 26ویں آئینی ترامیم کی منظوری مکمل کر لی گئی۔
انہوں نے کہا کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے، چیف جسٹس حکومت کی مرضی سےلگانےمیں کوئی برائی نہیں ہے، یہ اختیاراگر پارلیمان کے پاس آگیا ہے تو کیا برائی ہے۔
انہوں نے تحریک انصاف پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ جب بینچ پی ٹی آئی کی مرضی سے بنتے تھے تب ان کوخیال نہیں آیا، آج ایک اچھا دن ہے، پہلے ججز کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوسکتی تھی۔