رواں مالی سال کے دوران موبائل فون کی درآمدات میں 22 فیصد سے زائد کمی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں موبائل فون کی درآمدات میں کمی آگئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ جولائی تا ستمبر موبائل فون کی درآمدات میں 22.86 فیصد کی کمی ہوئی۔

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 68 ارب روپے سے زیادہ کے موبائل درآمد کئے گئے، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 88 ارب 94 کروڑ روپے سے زیادہ کے موبائل فون درآمد کئے گئے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماہ ستمبر میں ماہ اگست کے مقابلے میں موبائل فون درآمد میں اضافہ ہوا، ماہ ستمبر میں موبائل فون کی کل درآمدات 28 ارب 55 کروڑ روپے سے زیادہ رہیں۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ماہ اگست میں 22 ارب 10 کروڑ روپے کے موبائل فون درآمد کئے گئے، گزشتہ مالی سال ستمبر میں 37 ارب روپے سے زیادہ کے موبائل فون درآمد کئے گئے تھے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں