اقلیتی رکن بلوچستان اسمبلی ایس ایم پیٹرک انتقال کر گئے

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان اسمبلی کے اقلیتی رکن ایس ایم پیٹرک انتقال کر گئے۔

اہل خانہ کے مطابق ایس ایم پیٹرک طویل عرصے سے بیماری کے باعث کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

خیال رہے کہ ایس ایم پیٹرک مسلم لیگ ن کی طرف سے بلوچستان اسمبلی میں اقلیتی نشست پر ممبر تھے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے رکن صوبائی اسمبلی ایس ایم پیٹرک کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایم پیٹرک مخلص سیاسی و سماجی رہنما تھے، مرحوم نے ہمیشہ معاشرتی و سماجی ترقی اور اقلیتوں کی بہبود کیلئے کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ غم کی اس گھڑی میں پسماندگان کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں