خودکش حملے کے شہدا کی نماز جنازہ کوئٹہ گیریژن میں ادا، آرمی چیف کی شرکت

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر خودکش حملے کے شہدا کی نماز جنازہ کوئٹہ گیریژن میں ادا کر دی گئی۔

شہدا کی نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شرکت کی، وزیرداخلہ محسن نقوی، گورنر، وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت صوبائی وزرا نے بھی شرکت کی۔

نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں فوجی اور سول حکام بھی شریک ہوئے، آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں زخمیوں کی عیادت بھی کی، جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی عزم کا اعادہ کیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشت گردی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، دہشت گردی کے خاتمے کا مشن مشترکہ عزم کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ کیلئے تمام پاکستانیوں کی پختہ حمایت درکار ہے۔

اس سے قبل کوئٹہ آمد پر کمانڈر بلوچستان کور نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں