ایرانی صدر کا سعودی ولی عہد کو فون، عرب اسلامک سمٹ کی میزبانی کا خیرمقدم

تہران : (ویب ڈیسک ) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی صدر نے اسرائیل کے خلاف جاری جارحیت پر تبادلہ خیال کیلئے مشترکہ عرب اسلامی فالو اپ سربراہی اجلاس بلانے کے سعودی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلسطینی سرزمین اور لبنانی جمہوریہ سربراہی اجلاس کی کامیابی اور کامرانی کے خواہاں ہیں۔

علاوہ ازیں چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے ایرانی دارالحکومت تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں :مشرق وسطیٰ میں بڑھتی اسرائیلی جارحیت، ریاض میں مشترکہ عرب اسلامک سمٹ آج

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان فوجی اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا جو خطے میں سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی کا دورہ بیجنگ معاہدے کے دائرہ کار میں ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کی سطح کو بہتر بناتے ہوئے مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے کوششیں کرنا ہے۔

سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے اسسٹنٹ چیف آف سٹاف برائے انٹیلی جنس اور سکیورٹی امور میجر جنرل غلام محرابی سے بھی ملاقات کی جس میں مشترکہ دلچسپی کے موضوعات اور امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مشترکہ عرب اسلامک سمٹ آج ہوگا جس میں عرب اور مسلم رہنماؤں کی توجہ غزہ اور لبنان میں بڑھتی اسرائیلی جارحیت پر ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں