ہم معاشی طور پر مستحکم ہونے جارہے ہیں: گورنرسندھ
کراچی: (ویب ڈیسک) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہم معاشی طور پر مستحکم ہونے جارہے ہیں۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کے کراچی چیپٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ، سعودی عرب سمیت کئی ممالک چاہتے ہیں کہ پاکستان مالی طور پر مستحکم ہو،کراچی میں 12 سے زائد یونیورسٹیز کے کیمپس کا قیام جلد ہوگا۔
تقریب میں وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، رکن قومی اسمبلی امین الحق، فاروق ستار، کشور زہرا، نسرین جلیل اور خوش بخت شجاعت سمیت دیگر بھی شریک تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین مختار احمد نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں آئی ٹی مارکی دیکھ کر خوشی ہوئی، گورنر ہاؤس میں ہر عمر کے افراد آئی ٹی کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، یہ بہت اچھا اقدام ہے، گورنر سندھ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔