کراچی میں فائرنگ سے بچہ، شوہر کے ہاتھوں بیوی شدید زخمی
کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار کرکے بچے اور ایک خاتون کو زخمی کر دیا گیا۔
چینسر گوٹھ سندھو چوک نورانی مسجد کے قریب فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں بچہ زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے بچے کی شناخت 9 سالہ ضمیر علی کے نام سے ہوئی ہے۔
گلستان جوہر کے علاقے میں تیز دھار آلے کے وار سے 35 سالہ عذرا بی بی کو زخمی کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس میں شوہر نے تیز دھار آلے کے وار سے بیوی کو زخمی کیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم شوہر سید کوثر علی کو گرفتار کرلیا جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔