وزیراعلیٰ پنجاب نے کسان کارڈ کی تعداد 5لاکھ سے بڑھا کر 7 لاکھ 50ہزار کر دی

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت کسان دوست اقدام کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کسان کارڈ کی تعداد 5لاکھ سے بڑھا کر 7 لاکھ 50ہزار کر دی، کسان کارڈ کے لئے 12 لاکھ 89 ہزار درخواستیں موصول، کسانوں نے 3 لاکھ 61 ہزار سے زیادہ کارڈ وصول کر لئے۔

ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے اب تک 18 ارب روپے کی خریداری کرلی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں