عوام کوغیرنمائندہ حکومت کےخلاف کھڑا ہونا ہوگا،احمد اویس

اسلام آباد:(دنیا نیوز) رہنما تحریک انصاف احمد اویس نے کہا ہے کہ عوام کوغیرنمائندہ حکومت کےخلاف کھڑا ہونا ہوگا۔

دنیا نیوزکےپروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے احمد اویس کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا باہرنکلنا ضروری ہے،عمران خان کے خلاف جھوٹےمقدمات بنائےگئے۔

انوں نے 26ویں آئینی ترامیم کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت نےغیرآئینی طریقے سےآئین میں ترمیم کی۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کا سیاست سےکوئی تعلق نہیں ہیں، بشریٰ بی بی کےالفاظ کا چناؤشاید اچھا نہ ہو، عمران خان کی اہلیہ نےجس اندازمیں بات کی اس سے اتفاق نہیں کرتا۔

احمد اویس کا مزید کہنا تھا کہ عوام کوغیرنمائندہ حکومت کےخلاف کھڑا ہونا ہوگا، عوام24نومبر کو باہرنکلیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں