پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 50 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے درمیان 50 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ ہوگیا۔

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 50 کروڑ ڈالر کا معاہدہ طے پایا ہے، اے ڈی بی کی جانب سے رقم پاکستان کو کلائمٹ اینڈ ڈیزاسٹر ریزیلینس انہانسمنٹ پروگرام کے تحت دی جائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلی اور آفات سے بچاؤ کا پروگرام، منصوبہ بندی، تیاری اور رسپانس کے ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط کرے گا، جبکہ جامع سرمایہ کاری کو فروغ دے گا۔

پروگرام کے تحت خطرات پر مبنی فنانسنگ ماڈل کے ذریعے مالی معاونت کے نئے طریقوں کو متعارف کرایا جائے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کلائمٹ اینڈ ڈیزاسٹر ریزیلینس پروگرام کے نفاذ میں معاونت کے لیے پاکستان کودس لاکھ ڈالر کی گرانٹ بھی فراہم کی ہے۔

معاہدے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے جبکہ پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور کاظم نیاز نے دستخط کیے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں