روپیہ گراؤٹ کا شکار، انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
کراچی: (دنیا نیوز)انٹربینک مین آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 95 پیسے پر بند ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 86 پیسے پر بند ہوا تھا۔