توشہ خانہ ٹو کیس : بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد: (دنیانیوز) توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیش رفت، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی ضمانت منسوخی کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) کی بشریٰ بی بی کی مسلسل عدم پیشی پر ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔

درخواست میں کہا گیا کہ عدالت نے آرڈر میں لکھا کہ بشری بی بی ضمانت کا غلط استعمال نہیں کریں گی ، بشریٰ بی بی ضمانت ملنے کے بعد اکثر سماعتوں میں پیش نہیں یو رہیں ، عدالت سے استدعا ہے کہ بشری بی بی کی ضمانت منسوخ کی جائے ۔

دوسری جانب 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ۔

یہ بھی پڑھیں :190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے مسلسل عدم حاضری کی بناء پر بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارںٹ گرفتاری جاری کیے ، بشریٰ بی بی 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی 8 سماعتوں میں سے مسلسل غیر حاضر رہیں۔

علاوہ ازیں  توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور ہو گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست ضمانت منظور کی، بانی پی ٹی آئی کو 10-10لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت دی گئی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں