روپے کی قدر میں کمی، انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 84 پیسے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 75 پیسے پر بند ہوا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں