اسرائیلی کابینہ نے لبنان کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی
تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیل کی کابینہ نے لبنان کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی مذاکرات آخری مراحل میں ہیں، صدر جوبائیڈن کچھ دیر بعد جنگ بندی کا اعلان کریں گے، یہ معاہدہ غزہ پر اسرائیلی جنگ کو ختم کرنے میں مدد دے گا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنان سے جنگ بندی معاہدے کی منظوری کے بعد خطاب میں کہا کہ ہم غزہ سے باقی ماندہ یرغمالیوں کی واپسی کے لیے پرعزم ہیں، ہم نے حزب اللہ کو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا ہے، جنگ کے دوران اپنے بہت سے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ اگر حزب اللہ نے معاہدہ توڑا تو ہم ان پر دوبارہ حملہ کریں گے، اب جنگ بندی معاہدے کا مطلب یہ ہے کہ ہم ایرانی خطرے پر توجہ مرکوز کریں گے۔