لیاقت پور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اخبار فروش قتل

لیاقت پور: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اخبار فروش کو قتل کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق اخبار فروش چنی گوٹھ سے ترنڈہ محمد پناہ اخبار فروخت کرنے جا رہا تھا کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، واقعہ تھانہ ترنڈہ محمد پناہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر پیش آیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت محمد ظفر ولد جان محمد کے نام سے ہوئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں