ایرانی صدر نے جنگ بندی کیلئے تین اہم شرائط رکھ دیں

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیل اور امریکا سے جنگ بندی کیلئے 3 شرائط رکھ دیں۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کے آئینی حقوق تسلیم کیے جائيں ، جنگ میں ایران کے نقصانات کا ہرجانہ ادا کیا جائے ، اور آئندہ ایران کے خلاف جارحیت نہیں ہوگی عالمی طاقتیں اس کی ضمانت دیں۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے یہ بھی کہاکہ انہوں نے روسی صدر اور پاکستانی وزیراعظم سے بات چیت کے دوران خطے میں امن کے لیے ایران کے عزم کو ایک مرتبہ پھر دُہرایا ہے۔

دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز نےخبردار کیا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں کو نشانہ بنایا گیا تو علاقائی ممالک کی بندرگاہوں کو بھی نشانہ بنایاجائےگا، کوئی بھی ملک خود کو اس بحران سے نہیں نکال سکتا، ہم دشمن پر بھروسہ نہیں کرتے، فتح حاصل کرنے تک نہیں رکیں گے۔

پاسداران انقلاب گارڈز کا کہنا ہے کہ دشمنوں کے لیے بری خبر یہ ہے کہ ایران کے حملےجاری رہیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں