چمن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
چمن:(دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع چمن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ رحمان کہول روڈ پرپیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ، جس کی زد میں آکر نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا ، مرنے والے نوجوان کی شناخت علاؤالدين کے نام سے ہوئی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مقتول کی لاش مقامی ہسپتال منتقل کردی گئی ، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کی جائے گی ، جبکہ ملزموں کی تلاش جاری ہے۔