کرک: نوجوان نے خنجر کے وار سے باپ، بھائی اور بھتیجی کو قتل کر دیا

کرک: (دنیا نیوز) کرک میں نوجوان نے خنجر کے وار سے 3 افراد کو قتل کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق دلخراش واقعہ ضلع کرک کے علاقے ملنگ بابا کالونی میں پیش آیا جہاں ملزم نے خنجر سے باپ، بھائی اور بھتیجی کو قتل جبکہ بھابھی سمیت بھتیجیوں کو زخمی کر دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، 2 بچیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا، ملزم فیضان آئس نشہ کا عادی ہے، ملزم نے کچھ عرصہ قبل اپنے ایک بھائی کو بھی قتل کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں