اسلام آباد ہائیکورٹ میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔
موسم سرما کی چھٹیاں 24 دسمبر سے 8 جنوری تک ہوں گی، چھٹیوں کی منظوری اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے دی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔