شہر لاہور میں سردی بڑھ گئی، فضائی آلودگی میں بھی اضافہ

لاہور: (دنیا نیوز) شہر لاہور میں دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 8 جبکہ زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب شہر میں فضائی آلودگی بھی کم نہ ہو سکی، شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 295 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے بھی خشک سردی جاری رہے گی، شہر لاہور میں کل بارش متوقع ہے، خشک سردی کے باعث شہریوں میں موسمی امراض زور پکڑنے لگے، شہریوں کو موسمی امراض سے بچنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ ملک کے مختلف شہروں میں دھندے کے باعث موٹرویز کو متعدد مقامات سے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 4 خانیوال سے عبدالحکیم تک جبکہ موٹر وے ایم 5 رحیم یار خان سے گھوٹکی تک ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ انتہائی کم ہے جس کے باعث ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی اور ڈرائیورز کو فوکس لائٹس کے استعمال کا مشورہ دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں