نائیجیریا :کرسمس تقریب میں بھگدڑ، 4 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک
ابوجا: (دنیا نیوز) نائیجریا میں کرسمس تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت ابوجا کے ضلع میتاما میں ہولی ٹرنیٹی کیتھولک چرچ کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی جس میں تحائف وصولی کے دوران بھگدڑ مچ گئی ۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ بھگدڑ مچنے سے 4 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
یاد رہے کہ جمعرات کو نائیجیریا کی جنوب مغربی ریاست اویو کے ایک اسلامی ہائی سکول میں میلے کے دوران بھگدڑ مچنے سے 35 بچے جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے تھے۔