شہر اقتدار کی ماتحت عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات24دسمبر سے شروع
اسلام آباد:(دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹس اسلام آباد میں موسم سرماکی تعطیلات 24 دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی۔
چھٹیوں کے دوران ڈیوٹی ججز مرحلہ وار ذمہ داریاں سرانجام دیں گے، ڈیوٹی ججز ایمرجنسی نوعیت کے کیسز کی سماعت کریں گے ۔
دوسری جانب تعطیلات کےدوران ڈیوٹی سرانجام دینے والے ججزکاروسٹر جاری کردیا گیا۔