ایران: فیول ٹینکر اور بس میں تصادم سے 9 افراد جاں بحق

تہران: ( ویب ڈیسک )ایران میں بس اور ایندھن لے جانے والے ٹرک کے درمیان تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صوبے سیستان بلوچستان میں ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ حمد مہدی ساجدی نے سرکاری نیوز ایجنسی ’ارنا‘ کو بتایا کہ زاہدان کے قریب فیول ٹرک اور بس آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 9 افراد کی جان چلی گئی جبکہ دیگر 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران کے شمال مغربی صوبے لوریستان میں ایک بس کھائی میں گرنے سے کم از کم 10 افراد کی موت ہو گئی تھی، ایران کے صوبے لوریستان میں بس کو حادثہ خراب روڈ اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں