نومنتخب صوبائی وزیر علی حسن زہری نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

کوئٹہ: (دنیا نیوز) گورنر ہاؤس بلوچستان میں نو منتخب صوبائی وزیر علی حسن زہری کی تقریب حلف برداری کا انعقاد ہوا۔

تقریب کے دوران گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے نومنتخب صوبائی وزیر علی حسن زہری سے عہدے کا حلف لیا۔

نومنتخب وزیر کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور اعلیٰ سرکاری آفیسرز بھی حلف برداری تقریب میں موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں