کراچی: مدرسے پڑھنے کیلئے جانے والا 7 سالہ بچہ مبینہ طور پر اغوا

کراچی: (دنیا نیوز) نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سے 7 سالہ بچہ مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔

صارم مدرسے پڑھنے گیا تھا، واپس نہیں لوٹا، واقعہ کا مقدمہ تھانہ بلال کالونی میں والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، والد کا کہنا ہے کہ ہماری کسی سے دشمنی نہیں، صارم بہت سمجھ دار ہے، کسی انجان شخص کے ساتھ نہیں جا سکتا۔

والدہ کی بیٹے کو جلد از جلد تلاش کرنے کی اپیل، واقعہ کی اب تک کوئی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے نہ آ سکی، پولیس کے مطابق لگتا ہے صارم کو کوئی جاننے والا لے کر گیا ہے اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں