سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ترسیلات زر کے اعداد و شمار جاری کر دیئے

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ترسیلات زر کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

مرکزی بینک کے مطابق دسمبر 2024 میں ترسیلات زر کا مجموعی حجم 3 ارب 10 کروڑ ڈالر رہا، دسمبر 2023 میں ترسیلات زر کا حجم 2 ارب 40 کروڑ ڈالر رہا تھا، دسمبر2024کی ترسیلات زر میں سالانہ 29.3 فیصد اور ماہانہ 5.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی کےدوران ترسیلات زر کا کل حجم 32.8 فیصد اضافے سے 17ارب 80 کروڑ ڈالر رہا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ترسیلات زر کی وصولی سب سے زیادہ سعودی عرب سے 77 کروڑ 6 لاکھ ڈالر رہی، متحدہ عرب امارات سے 63 کروڑ 15 لاکھ ، برطانیہ سے 45 کروڑ 69 لاکھ اور امریکا سے 28 کروڑ 43 لاکھ ڈالر وصول ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں