پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک مارکیٹ میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 284 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی منفی رجحان دیکھا گیا، کاروباری دن کے اختتام پر 1510 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار 638 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر مزید گراوٹ کا شکار ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی مزید 11 پیسے سستی ہوئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 61 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 50 پیسے پر آگیا ہے۔