مجھ سے کوئی شادی نہیں کرنا چاہتا: اداکارہ میرا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے اپنی شادی میں تاخیر پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ میرا سے حال ہی میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ اداکارہ نیلم منیر کی شادی ہو گئی ہے آپ کا کب تک شادی کرنے کا ارادہ ہے؟

پہلے تو اداکارہ میرا صحافی کے سوال پر کچھ دیر خاموش رہیں پھر جب صحافی نے اداکارہ کو خاموش دیکھ کہ یہ پوچھا کہ آپ کچھ سوچ رہی ہیں یا پھر اپنے چہرے کے ان تاثرات کے ذریعے مجھے جواب دے رہی ہیں؟

اداکارہ میرا نے یہ سن کر انتہائی دکھ بھرے انداز میں کہا کہ مجھے بس افسوس ہے جس پر صحافی نے یہ پوچھا کہ آپ کو کس چیز پر افسوس ہے، نیلم منیر کی شادی ہونے پر یا اپنی شادی میں تاخیر ہونے پر؟

اداکارہ میرا نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی شادی میں تاخیر ہونے پر افسوس ہے،پھر صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو ابھی تک اپنے خوابوں کا شہزادہ نہیں ملا؟

میرا نے دکھ بھرے انداز میں کہا کہ مجھ سے کوئی شادی نہیں کرنا چاہتا اور مجھے نہیں معلوم کہ کوئی مجھ سے شادی کیوں نہیں کرنا چاہتا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں