پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کا گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 220 رنز کا ہدف

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 220 رنز کا ہدف دے دیا۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں لاہور قلندرز نے گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے، فخر زمان نے 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور محمد نعیم نے کیا مگر یہ جوڑی زیادہ دیر تک ساتھ نہ نبھا سکی اور محمد نعیم 10 رنز کی اننگز کھیل کر ابرار کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔

قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق اور ڈیرل مچل 37، 37 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ محمد نعیم 10، سکندر رضا 6 اور کپتان شاہین شاہ آفریدی 3 رنز بناکر چلتے بنے، سیم بلنگز 50 اور راشد حسین ایک سکور کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عقیل حسین اور ابرار احمد نے 2،2 جبکہ فہیم اشرف اور عثمان طارق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

یاد رہے کہ افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کو دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 8 وکٹ سے شکست ہوئی تھی جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےگزشتہ روز پشاورزلمی کو 80 رنز سے مات دی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں