عمر کوٹ میں سینے سے باہر دل کے ساتھ پہلے بچے کی پیدائش

عمرکوٹ:(دنیا نیوز) اندرون سندھ کے علاقے عمر کوٹ میں سینے سے باہر دل کے ساتھ بچے کی پیدائش کا انوکھا واقعہ منظر عام پرآیا ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق نومولود بچے کو ہسپتال کی نرسری میں رکھا گیا تھا، بچے کی زندگی بچانے کے لیے ڈاکٹرز نے ہنگامی بنیادوں پر این آئی سی وی ڈی ریفر کیا۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ پیدائش کے وقت بچے کا دل سینے سے باہر دھڑکنا کسی عجیب واقعہ سے کم نہیں ، وٹامن کی کمی کے باعث نوزائیدہ بچہ کانجینیٹل بیماری کا شکار تھا۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ ایسی صورتحال میں عمومی طور بچے کا زندہ رہنا مشکل تھا، این آئی سی وی ڈی پہنچنے سے پہلے ہی نومولود جان کی بازی ہار گیا، یہ پاکستان کا پہلا دل جسم کے باہر لےکر پیدا ہونے والا نومولود بچہ تھا۔

یاد رہے کہ بچے کے ورثاء کا تعلق عمرکوٹ کے صحرائی علاقے پرچی جی ویری سے بتایا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں