اسرائیلی فوج نے غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا: اقوام متحدہ

نیویارک: (ویب ڈیسک) اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے غلط قرار دیا۔

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل نے حماس کے خاتمے کے نام پر جو آپریشن شروع کیا اس کے نتیجے میں پورا غزہ تباہ ہو چکا ہے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا اور فوجی کارروائی میں ہونے والی تباہی کو مسلسل نظرانداز کیا گیا، ان کے مطابق غزہ میں ہونے والے نقصان کی نوعیت اور شدت یہ ظاہر کرتی ہے کہ اسرائیلی فوج کی کارروائی کے طریقۂ کار میں سنگین خامیاں ہیں۔

سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ ایسے شواہد موجود ہیں جن سے یہ یقین کیا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں