شہری حکومتوں کو بااختیاربنانا ضروری ہے: حافظ نعیم الرحمان

لاہور:(دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ شہری حکومتوں کو بااختیاربنانا ہوگا۔

صوبائی دارالحکومت میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں مافیازکا راج ہے، ملک میں سکولوں کو آؤٹ سورس کیا جارہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ملک میں منشیات کا استعمال بڑھ رہا ہے کسی کی کوئی توجہ نہیں، کھیلوں کے گراؤنڈ کو آباد کرنا ہوگا،بچوں کی تعلیم اورکھیلوں پربھی توجہ دینی چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ شہری حکومتوں کو بااختیاربنانا ہوگا، تمام وسائل صوبائی حکومتوں کےپاس ہے، بنوقابل پروگرام میں 12 لاکھ نوجوان رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں