برطانوی وزیراعظم کا یورپی یونین میں دوبارہ شمولیت کا امکان رد کرنے سے انکار

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے یورپی یونین میں دوبارہ شمولیت کے امکان کو رد کرنے سے انکار کر دیا۔

برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کا کہنا ہے کہ یورپی شراکت داروں کے ساتھ مزید قریب آنے کے طریقوں پر بات کر رہے ہیں، کیئر سٹارمر کا حالیہ بیان ان کے ماضی کے بیان سے بالکل مختلف تھا۔

گزشتہ سال برطانوی وزیراعظم نے برطانیہ کی دوبارہ یورپی یونین میں شمولیت کا امکان رد کیا تھا، برطانیہ نے 31 جنوری 2020ء کو 47 سال بعد یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کی تھی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں