ساتھی ڈرائیور کی برطرف: برطانوی ٹرین یونین نے ہڑتال کو طول دیدیا

لندن: (دنیا نیوز) ساتھی ڈرائیور کی برطرفی پر برطانیہ میں ٹرین ڈرائیوروں کی ہڑتال جاری رہی۔

 

ٹرین یونین نے ہڑتال میں مزید 3 دن کی توسیع کر دی، انگلینڈ کو ویلز اور سکاٹ لینڈ سے ملانے والی ٹرینیں رک گئیں، کمپنی نے ڈرائیور کو ٹرین چلاتے ہوئے سونے کی وجہ سے برطرف کیا، ڈرائیور نے منیجر کے سامنے سو نے کا اعتراف کیا تھا۔

یونین کا مؤقف ہے کہ ڈرائیور کو غیر منصفانہ طریقے سے برطرف کیا گیا، کمپنی کا کہنا ہے کہ حفاظتی خطرے کے باعث برطرفی لازمی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں