جرمنی بھی فلسطین کے دو ریاستی حل کا حامی، ریاست کا قیام، امن مذاکرات ناگزیر قرار دیدیئے

تل ابیب: (دنیا نیوز) جرمنی بھی فلسطین کے دو ریاستی حل کا حامی،فلسطینی ریاست کا قیام اور امن مذاکرات ناگزیر قرار دے دیئے۔

جرمن چانسلر نے تل ابیب میں نیتن یاہو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ٹرمپ پلان کے دوسرے مرحلے کا آغاز ضروری ہے، اسرائیل کو بعض معاملات میں انٹرنیشنل نگرانی قبول کرنا ہوگی، حماس کا غزہ میں کوئی کردار نہیں ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا نیا مشرق وسطیٰ چاہتے ہیں جہاں فلسطینی ریاست تسلیم کی جائے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دوبارہ فلسطین کے دو ریاستی حل سے انکار کرتے ہوئے کہا فلسطینی ریاست کا مقصد اسرائیل کو تباہ کرنا ہے، ہمارے عوام فلسطینی ریاست کے خلاف ہیں، مغربی کنارے کی موجودہ صورتحال برقرار رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں