کراچی عالمی ثقافتی دارالحکومت، سندھ ہمیشہ امن اور ہم آہنگی کی زبان بولتا ہے: مراد علی شاہ
کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا ہے کراچی عالمی ثقافتی دارالحکومت ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025ء کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ہمیشہ امن اور ہم آہنگی کی زبان بولتا ہے، سندھ دنیا کیلئے امن، برداشت اور مہمان نوازی کا پیغام ہے، ورلڈ کلچر فیسٹیول سندھ اور پاکستان کی بے مثال ثقافتی کامیابی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ورلڈ کلچر فیسٹیول کی کامیابی پر خوش ہوں، بین الاقوامی فنکاروں کا پاکستان آمد پر شکر گزار ہوں۔