لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

لاہور، میانوالی، سرگودھا اور دیگر شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی، اٹک شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی، پشاور کے بھی مختلف علاقوں میں بارش ہوگئی، گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔

کندیاں، پھالیہ، چشمہ اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، پنڈ دادنخان اور گردو نواح میں بادل خوب برسے، بھلوال اور دیگر علاقوں میں وقفہ وقفہ سے بارش ہوتی رہی، مریدکے اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی.

آزاد جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری سے سردی پھر لوٹ آئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں