امریکی صدر ٹرمپ یوکرین جنگ ختم کرا کر ہلاکتیں روکنے کے خواہشمند
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین جنگ ختم کرا کر ہلاکتیں روکنے کے خواہشمند ہوگئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو میں کہا اگر امریکی انتخابات میں دھاندلی نہ ہوتی اور میں فاتح ہوتا تو یوکرین جنگ کبھی شروع نہ ہوتی، پیٹ ہیگسیتھ نے کیر یبین حملے سے متعلق جو کہا وہ صحیح تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا پہلے کبھی اتنا مضبوط نہ تھا جتنا ہم نے بنایا، انہوں نے سابق صدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہمیں امریکی تاریخ کی بدترین مہنگائی ورثے میں ملی، بائیڈن دور میں کسانوں کو بری طرح کچلا گیا۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ میرے دور میں زرعی مصنوعات کی فروخت ریکارڈ پر پہنچی، چین نے چالیس ارب ڈالر سے زائد کا سویا بین خریدنے کا ارادہ ظاہر کیا۔