صوبے کی تاریخ میں پہلی بار وزیراعلیٰ پنجاب سپیشل گیمز 2025 کا شاندار آغاز
لاہور:(دنیا نیوز) صوبے کی تاریخ میں پہلی بار وزیراعلیٰ پنجاب سپیشل گیمز 2025 کا شاندار آغازہوگیا۔
پنجاب سٹیڈیم لاہور میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے رنگا رنگ تقریب کا افتتاح کیا، جب کہ خصوصی کھلاڑیوں نے منفرد انداز میں مارچ پاسٹ کرکے خوب داد سمیٹی، اس موقع پر آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
خیال رہے اِس رنگا رنگ ایونٹ میں سرکاری ونجی اداروں کے 500کے قریب سپیشل ایتھلیٹس 9 مخلتف گیمز میں حصہ لے رہے ہیں۔
دوسری جانب صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا سپیشل ایتھلیٹس باصلاحیت ہیں، محکمہ سپورٹس ان کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کرے گا۔