چینی وزیر خارجہ آج یو اے ای، سعودیہ اور اردن کا دورہ کریں گے

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کے وزیرِ خارجہ آج یو اے ای، سعودیہ اور اردن کا دورہ کریں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی وزیر خارجہ تینوں ممالک کے دورہ کے دوران متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان، سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ملاقات کریں گے۔

چینی وزیر خارجہ اردن کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ و خارجہ امور و مہاجرین ایمن الصفدی کی دعوت پر دورہ کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں