یورو وژن 2024ء کے فاتح گلوکار نیمو کا ٹرافی واپس کرنے کا اعلان

ریکیاوک: (دنیا نیوز) یورو وژن 2024ء کے فاتح گلوکار نیمو نے احتجاج کے طور پر ٹرافی واپس کرنے کا اعلان کر دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق گلوکار نیمو کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹرافی واپس کرنے کا فیصلہ اسرائیل کی مقابلے میں شمولیت پر احتجاج کے طور پر کیا ہے، یو این کمیشن اسرائیل کو نسل کشی کا مرتکب قرار دے چکا ہے، اسرائیل کو مقابلے میں شمولیت کی اجازت دینا ای بی یو کی پالیسی سے متصادم ہے۔

خیال رہے کہ یورو وژن 2026ء مقابلے میں اسرائیل کی شمولیت پر احتجاج کرتے ہوئے سپین، آئر لینڈ، ہالینڈ اور سلووینیا پہلے ہی مقابلے کا بائیکاٹ کر چکے ہیں، گزشتہ روز آئس لینڈ نے بھی مقابلے میں شمولیت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر یوریو وژن مارٹن گرین کا کہنا ہے کہ گانے کے مقابلوں کے 70ویں جشن کی تقریبات کا آغاز اگلے سال مئی میں ہونا ہے، جو براڈ کاسٹر حصہ نہیں لینا چاہتے ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں