کیلیفورنیا میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے دھماکہ، 3 عمارتیں تباہ، 6 افراد زخمی
کیلیفورنیا: (دنیا نیوز) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے زوردار دھماکا ہوگیا۔
دھماکے کے باعث 3عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں، 6 افراد زخمی بھی ہوئے، امریکی میڈیا کے مطابق دھماکا زیرزمین گیس پائپ لائن میں ہوا۔
فائر فائٹرز کا ریسکیو آپریشن تادیر جاری رہا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔